ضمنی انتخاب، اے این پی کے غلام احمد بلور کا شکست تسلیم کرنے سے انکار

ضمنی انتخاب، اے این پی کے غلام احمد بلور کا شکست تسلیم کرنے سے انکار

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور نے ضمنی انتخاب میں شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشورہ کر کے الیکشن کمیشن یا ہائی کورٹ جاؤں گا۔

ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن کو 15 شکایات موصول

سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 31 پشاور پہ اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اتحادیوں نے استطاعت کے مطابق سپورٹ کیا، شکست تسلیم نہیں کرتا، انتظامیہ نے مجھے ہروایا ہے۔

اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا کہ الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف استعمال ہوئی۔

ضمنی انتخابات، ملتان سے علی گیلانی، پشاور سے عمران خان کامیاب

غلام احمد بلور نے کہا کہ حکومت نے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر اپنے لوگ تعینات کئے تھے، مردان اور چارسدہ کے انتخابی نتائج کا علم نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں