عازمین حج خبردار، سعودی حکومت کا نسوار کیخلاف سخت حکم

نسوار کی نئی قیمت مسترد، ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے پاس سے نسوار نکلی تو انتہائی سخت سزا دی جائے گی۔

سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر چکے ہیں اور اسی حوالے سے سعودی حکام نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ وہ نسوار لے کر نہ آئیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

سعودی عرب کے احکامات پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ائیرپورٹس پر وارننگ کے پوسٹرز بھی لگوا دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کئی گرجا گھر اور مکان نذرِ آتش، ریاستی میڈیا خاموش

دوسری طرف سعودی وزارت صحت نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ لازمی طور پر حفاظتی ٹیکے لگوا لیں۔ حج کے اجازت نامے  شوال سے جاری کیے جائیں گے اور اجازت نامے کے لیے حفاظتی ٹیکے اور ویکسینیشن مکمل ہونا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ حج سیزن شروع ہونے سے 10 روز قبل حفاظتی ویکسین لگوانا لازم ہے۔


متعلقہ خبریں