مواد پر جائیں

سونا مسلسل 2 روز مہنگا ہونے کے بعد آج پھر سستا ہوگیا

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے نئے نرخ جاری کردیے۔

شائع

فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

ملک میں سونے کی قیمت مسلسل 2 دن بڑھنے کے بعد آج پھر گر گئی۔

جمعے کو فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے جبکہ جمعرات کو 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہوا تھا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ سونا 2ہزار300روپےسستا ہوکر3لاکھ 87ہزار836 روپےکا ہوگیا۔اسی طرح 10گرام سونا 1ہزار972روپے کمی سے3لاکھ 32ہزار506روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالرسستا ہوا اور نئی فی اونس قیمت 3653 ڈالرہوگئی۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق آج چاندی 55 روپے فی تولہ سستی ہوئی اور نئی قیمت 4851 فی تولہ ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 48 روپے سستی ہوئی اور نئی قیمت 4158 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی 0.55 ڈالر سستی ہوئی اور نئی قیمت 43.73 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

یاد رہے کہ عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں جن میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتِ حال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔

عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ غیر یقینی صورتِ حال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔