مواد پر جائیں

گلگت بلتستان الیکشن میں جیتنے والے 4 آزاد ارکان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

جی بی اے 23 گانچھے سے انور علی، جی بی اے 24 گانچھے سے اسد شفیق ،جی بی اے 15 دیامر سے محمد دلپذیر، جی بی اے 21 غذر سے امان علی شامل ہوئے

شائع

استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے 4 آزاد ارکان کا عبدالعلیم خان کیساتھ گروپ فوٹو
استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے 4 آزاد ارکان کا عبدالعلیم خان کیساتھ گروپ فوٹو

گلگت بلتستان الیکشن میں جیتنے والے 4 آزاد ارکان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ۔چاروں ارکان نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جی بی اے 23 گانچھے سے انور علی، جی بی اے 24 گانچھے سے اسد شفیق،جی بی اے 15 دیامیر سے محمد دلپذیر، جی بی اے 21 غذر سے امان علی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔